ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ’’شترو پراپرٹی ‘‘پر تیسری بار آرڈیننس جاری

’’شترو پراپرٹی ‘‘پر تیسری بار آرڈیننس جاری

Thu, 02 Jun 2016 10:54:18    S.O. News Service

نئی دہلی یکم جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکز نے تقریباََپچاس سال پرانے ایک قانون میں ترمیم کرنے کے لئے تیسری بار ایک آرڈیننس جاری کیا ہے۔اس آرڈیننس میں جنگ کے بعدپاکستان اور چین چلے گئے لاکھوں جائیداد پر جانشینی کے دعووں یا ان کی منتقلی کو روکنے کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔حکومت نے ان املاک کو بھارت کے لئے شترو جائیداد کے زمرے کے تحت رکھا ہے جو مرکزی حکومت کے تحت قائم ایک دفتر ہے۔بھارت پاکستان جنگ1965کے بعدشتروجائیدادقانون1968بنایاگیاتھا جو اس قسم کی جائیداد کی شناخت کرتاہے اور تفصیلات فراہم کرتاہے ۔پہلاآرڈیننس یکم جنوری کو جاری کیا گیا تھا اور دوسرا دواپریل کوجاری کیاگیا جس کی مدت گذشتہ اتوار کو ختم ہو گئی۔


Share: